ٹافیاں چکھ کر کروڑوں روپے کیسےکمائیں؟

ٹافیاں کھانے کے شوقین افراد اب ہو جائے خوش ، جی ہاں کینیڈا کی ایک کمپنی نے ٹافیاں کھانے والے افراد کے لیے کروڑوں روپے کمانے کا بہترین موقع فراہم کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ایک ٹافیاں بنانے والی کمپنی کو چیف کینڈی آفیسر کی تلاش ہے۔
اس کمپنی کو ایسے شخص کی اس لیے تلاش ہے کہ وہ ہر ماہ ہزاروں مزیدار ٹافیاں چکھ کر ان کے ذائقے کی جانچ کر سکیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ملازمت کیلئے کم سے کم 5 سال کے عمر کے بچے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نوکری آپ گھر بیٹھیں بھی کرسکتے ہیں۔
تاہم نوکری حاصل کرنے والے شخص کو کمپنی ہر سال 78 ہزار ڈالرز یعنی ڈیڑھ کروڑ سے زائد پاکستانی رقم ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ رپورٹس کے مطابق ملازمت کے اس شاندار موقع کو حاصل کرنے کے لیے بچے اور یہاں تک کے ان کے والدین بھی درخواستیں جمع کروارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News