دو خطروں کے کھلاڑیوں کا ’آتش فشاں‘ پر طویل ترین سلیک لائن واک کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ، ویڈیو وائرل

دو ایڈونچر کے شوقین رافیل زوگنو بریڈی اور الیگزینڈر شولز کے جوڑے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاص کرلی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ ویب سائٹ پرپوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رافیل اور زوگنو بریڈی نے 261 میٹر (856 فٹ) لمبی سلیک لائن پر ایک ساتھ واک کی تاہم دونوں کو ہیلمٹ اور گیس ماسک بھی پہنا ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
قابلِ غور بات یہ ہے کہ رافیل اور الیگزینڈر کو جنوب مغربی بحر الکاہل میں واقع تننا جزیرے پہ آتش فشاں کے اوپر ننگے پاؤں سلیک لائن واک کرتے ہوئےدیکھا گیا۔
تاہم یہ جوڑا وانواتو ماؤنٹ یاسور کے 42 میٹر (137 فٹ) کی بلندی پر سست ہو گیا تھا۔
ویڈیو میں آتش فشاں کو پھٹتے ہوئے بھی دکھایا گیا لیکن دونوں نے اپنی اپنی واک جاری رکھی۔
اس ویڈیو کو اب تک 20,000 سے زیادہ لائکس اور 270,000 سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔
واضح رہے سوشل میڈیا صارفین نے اس جوڑئے کی ہمت کو سلام کیا اورتعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
ایک صارف نے لکھا آخر کار ایک حقیقی ریکارڈ مل گیا۔
جبکہ ایک صارف نے کہا یہ کریڈٹ کے حقدار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News