میری تصویر کیوں کھینچی؟ ہاتھی نے غصے میں آکر لڑکی پر حملہ کر کے موبائل ہی توڑ ڈالا، ویڈیو دیکھیں

لڑکی کو ہاتھی کی تصویر کھینچنے پر بڑی قیمت دینی پڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی نے تصویر کھینچنے پر لڑکی کو سونڈ ہی دے ماری۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کا ایک گروپ ہاتھی کے باڑے کے باہر کھڑا ہے ان میں سے کچھ اس کی سونڈ کو چھونے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔
“Come a little closer!” pic.twitter.com/EfDjl4EoW0
Advertisement— CCTV_IDIOTS (@cctv_idiots) May 22, 2022
تاہم جیسے ہی لڑکی تصویر کھینچتی ہے تو ہاتھی غصے میں آجاتا ہے اور لڑکی کو اپنی سونڈ مار دیتا ہے۔
بعد ازاں لڑکی کا فون ہاتھ سے گر جاتا ہے ،جسے ہاتھی اپنی سونڈ سے اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔
اس واقع کے حوالے سے لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھے لگا جیسے 10 لوگوں نے مجھے ایک ساتھ مارا تھا اور میں پیچھے کی طرف گری، میرا فون بھی زمین پر گر گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News