75 کلو وزنی سانپ کا دلچسپ ٹیکنیک کے ساتھ درخت پر چڑھنا کیسے ہوا ممکن؟ ویڈیو دیکھیں

یہ تو عام بات ہے کہ سانپ درخت پر بستے ہیں اور با آسانی درخت پر چڑھ بھی جاتے ہیں لیکن اس ویڈیو میں سانپ کو بڑی مہارت کے ساتھ تیزی سے درخت پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک سانپ کو دلچسپ ٹیکنیک کے ساتھ درخت پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میدیا پر وائرل ہونے والی اس سانپ کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
पेड़ पर चढ़ा खतरनाक अजगर#Viral pic.twitter.com/7ZJGtje3mf
Advertisement— Nandan singh (@Singh17Nandan) October 5, 2022
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں جالی دار ازگر سانپ کو دیکھا جا سکتا ہے جو تقریباً 11 فٹ لمبا ہے۔
جالی دار ازگر یعنی جس کی اسکن پرسیاہ دھبے نمودار ہوں ساتھ ہی جس کی لمبائی اوروزن بھی زیادہ ہو۔
اس ویڈیو میں دکھنے والے سانب کا وزن تقریباً 75 کلو سے زیادہ ہے۔
تاہم ویڈیو میں سانپ کو گھنے درخت کی چھال سے لپیٹ کر اپنا سر اوپر رکھ کر بڑے مہارت کے ساتھ چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
عموماً اتنے زیادہ وزنی اور لمبے سانپوں کا تو درخت پر چڑھنا ہی مشکل کا سبب بن جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثرایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News