دیکھو میں تو صاحب بن گیا! اسٹائلش بندر کا منفرد انداز، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اکثرایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران ہوجاتے ہیں۔
ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بندر کو بڑے اسٹائلش لُک میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بندر کو گلاسز لگا کر بڑے کول انداز میں ناریل پانی پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بندر کی اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے اس ویڈیو پرکمنٹ کیا کہ یہ بندرتو بڑا اسٹائلش ہے جبکہ ایک صارف نے اس بندر کو کول بندر کہہ دیا۔
واضح رہے کہ اکثر سوشل میڈیا پرجانورں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر بچے تو بچے بڑے بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

