ڈولفن نے کتے کو ڈوبنے سے کیسے بچایا؟ ویڈیو دیکھیں

سوشل میڈیا پر ڈولفن اورکتے کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
جی ہاں ، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوتیزی وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈولفن کو بیچ سمندر میں کتے کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Dolphin saves a dog that fell into the sea from the boat pic.twitter.com/MAinKChfSn
— Gabriele Corno (@Gabriele_Corno) September 29, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک ڈولفن کو اپنی پشت پر کتے کو بیٹھا کر کشتی تک حفاظتی طورپر چھوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو 7 ہزار سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ اس ویڈیو کو 21 ہزار سے زیادہ لوگ لائک کر چکے ہیں۔
ڈولفن اور کتے کی اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے اس ویڈیو پرکمنٹ کیا واقعی جانور بھی خلوص کے ساتھ مدد کرتے ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ڈولفن تو واقعی اچھی دوست ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اکثر سوشل میڈیا پرجانورں کی ایسی ویڈیو وائرل ہو جاتی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News