کنگ کوبرا کو بوسہ دینے کے بعد لڑکے کیساتھ کیا ہوا؟ دیکھیں ویڈیو

سوشل میڈیا پر بھارتی نوجوان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا کنگ کوبرا کے سرپر بوسہ دینے کی کوشش کررہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا دھیرے دھیرے کوبرا کے پاس آیا اور اس کے سر پربوسہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں نوجوان لڑکے کی اس حرکت پر جہاں اس کی ہمت کو داد دی جا رہی وہیں کچھ لوگ اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ زندگی کے ساتھ کبھی مت کھیلو۔
جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ شکر کوبرا نے کاٹا نہیں۔
اس سے قبل بھی بھارتی نوجوان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک لڑکا کنگ کوبرا کو پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ جیسے ہی لڑکا کوبرا کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے وہ اسے ڈنگ مارنے لگتا ہے لیکن لڑکا فوراً کوبرا کو اپنے ہاتھوں سے پکڑنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تاہم لڑکے کو کسی قسم کا کوئی نقصان بھی پیش نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News