ماں نے بیٹے کو نئے گھر کا سرپرائز دے کر جذباتی کردیا، بچے کے حیران کن ردعمل پر مبنی ویڈیو وائرل

اپنے گھر کی ہر ایک کو ہی خوائش ہوتی ہے پھر وہ کوئی چھوٹے بچے ہو یا کوئی بڑا شخص، ہر انسان ہی چاہتا ہے کہ اُس کا اپنا گھرہو۔
ایسی ہی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے اپنا نیا گھردیکھ کرکتنا خوش ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاڑی میں دو بچے اور ان کی والدہ موجود ہیں جو انہیں نیا گھر دکھانے کے لیے لیکرجا رہی ہے۔
تاہم نیا گھر دکھانے سے پہلے والدہ نے اس بات کا بچوں کو نہیں بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو یہ گھر سرپرائز میں دے رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک کار ایک خوبصورت بڑے گھر کے سامنے رُکتی ہے جسے دیکھ کربچےکہتے ہیں کہ یہ گھرہمیں چاہیے۔
بچوں کی اس بات پروالدہ انہیں فوراً بتاتی ہے کہ یہ گھر اُن ہی کا ہے اور وہ انہیں سرپرائز میں یہ گھردینا چاہتی تھی اس لیے انہوں نے پہلے نہیں بتایا۔
والدہ کی اس جواب پر بچے خوشی کے مارے اپنے جزبات پر قابو نہیں رکھ پاتے اور رونے لگتے ہیں ساتھ ہی خوشی کی وجہ سے شوربھی کرنے لگتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس جزباتی ویڈیو کو دیکھ کر صارفین بھی جزباتی ہو گئے۔
ساتھ ہی صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر والدہ اور بچوں کو نئے گھرکی مبارکباد بھی پیش کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

