پہلی بار 35 سال بعد اپنی ماں کی آواز سن کر بیٹا جذباتی ہو گیا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پرماں اور بیٹے کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے سب کو جزباتی کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا اسپتال میں موجود ہے جہاں اس کی ساتھ اس کی والدہ بھی موجود ہیں ۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی والدہ بولتی ہے اور بیٹا پہلی بار اپنی ماں کی آواز سنتا ہے تو جزباتی ہو کر رونا لگتا ہے۔
ویڈیو میں والدہ کو بھی روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بیٹے کے نہ سننے کے حوالے سے والدہ نے بتایا کہ میرا بیٹا جب دو سال کا تھا تو شدید بخار چڑھا جس کی وجہ سے سے اس کے سننے کی صلاحیت ہی ختم ہو گئی۔
تاہم پورے 35 سال بعد ایڈورڈو نامی لڑکے کی سننے کی صلاحیت واپس آگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی محبت اور جزبات سے بھر پور ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی اپنے آنسو پر قابو نہ پا سکے۔
ماں اور بیٹے کی اس ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین ک جانب سےمتعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو دل کو چھو جانے والی ہے۔
جبکہ ایک صارف نے انہیں اس نعمت کے واپس مل جانے پر مبارک باد پیش کی۔
واضح رہے کہ دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہے جو کسی نہ کسی جسمانی کمزوری میں مبتلا ہے تاہم ہمیں جسمانی صلاحیتیں مکمل ہونے پر ہر وقت شکر گزارہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

