رونا اور گانا توسب کو آتا ہے لیکن اس بچے نے دونوں کام ساتھ کر کے سب کو ہنسا دیا، ویڈیو دیکھیں

سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں گانا گانے والے بچے نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ایک بچے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بچے کو گانا گاتے گاتے روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بچہ گانا گانے کے ساتھ ساتھ رونے کا کام بھی انجام دے رہا ہے۔
ویڈیو میں بچے کو بالی وڈ کا گانا دل دیاں گلاں گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
روتے ہوئے دل دیاں گلاں گانا گاتا یہ بچہ جتنا دکھنے میں کیوٹ لگ رہا ہے اُتنی ہی اس کی آواز بھی سننے والوں کو بھا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس بچے کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے سوالیہ انداز میں اس ویڈیو پرکمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچہ گانا اتنا جزباتی ہو کر کیوں گا رہا ہے؟
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اس ننھے بچہ کا آخر کس نے دل توڑ دیا۔
واضح رہے ایک صارف نے اس بچےکی کیوٹ انداز میں گانے کی ویڈیو پرکمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے اس بچے کی فٹر کسی نے چھین لی ہے جس کی وجہ سے یہ اتنا غمزدہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News