انار چھیلنے کے چند آسان طریقے؛ جانیے

انار کھانا سبھی کو پسند ہوتا ہے لیکن اس کو چھیلنے میں بہت وقت لگتا ہے یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ انار پسند ہونے کے باوجود نہیں کھاتے۔
مصروف زندگی میں زیادہ تر لوگوں کے پاس انار چھیلنے کا وقت نہیں ہوتا لیکن آج ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ باآسانی انار چھیل لیں گے۔
انار چھیلنے کے چند آسان طریقے
انار لیں اور اس کے اوپر کے حصے کو کاٹ لیں۔ پھر انار کو چاروں طرف سے ایسے کاٹیں کہ ایک پھول کی شکل اختیا ر کر لے۔
اس کے بعد ایک پلیٹ لیں اور اس میں انار کو اُلٹا کر دیں، پھر چمچ کی مدد سے انار کو ماریں جیسے دیوار پر ہتھوڑی مارتے ہیں ۔ ایسا کرنے سے انار کے دانے خود نکلنا شروع ہو جائیں گے۔
انار کو کاٹنے سے قبل اس کو 1 منٹ تک اچھی طرح کھولتے ہوئے پانی میں ابال لیں، پھر جب آپ اس کو چھیلیں گے تو باآسانی دانے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔
انار کو چھیلنے سے قبل اگر آپ اس کو ٹھنڈے پانی میں ایک سے 2 منٹ تک بھگو دیں گے تو اس سے بھی باآسانی انار چھیل پائیں گے۔
ایک اور آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ انار پر چھری کی مدد سے 3 سے 4 جگہ کٹ لگا لیں اور پھر اس کو ایسے چھیلیں جیسے مالٹے کو چھیلتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

