نوجوان کو فیس بک پر لنک کو کلک کرنا مہنگا پڑگیا؛ اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب

دنیا بھر میں ڈیجیٹل فراڈ میں اضافہ ہوتا جارہا ہےجس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کا آن لائن سسٹم سے بھروسہ اُٹھتا جارہا ہے۔
حال ہی میں بھارت کے دارالحکومت دہلی کے شاہدرا ضلع کے کرشنا نگر علاقے میں ایک شخص کو فیس بک اکاونٹ کے ایک لنک پر کلک کرنا کافی مہنگا پڑ گیا۔
اوتار شرما نامی شخص کا کہنا ہے کہ وہ فیس بک کا استعمال کر رہا تھا اور اسی دوران اس نے ایک لنک پر کلک کیا، جیسے ہی اس نے لنک پر کلک کیا اس کے اکاؤنٹ سے سوا لاکھ روپے نکال لیے گئے۔
نوجوان کا کہنا ہے کہ اسے اس رقم کا اس وقت پتا چلا جب اسے بینک کی جانب سے ٹرانزکشن کا میسج موصول ہوا۔
اوتار شرما نامی شخص کا کہنا ہے کہ اس نے میسج پڑھتے ہی بینک سے رابطہ کیا اور اکاؤنٹ بند کروا دیا اور اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔
مقامی پولیس نے نوجوان کو سائبر تھانے بھیج دیا، جہاں ان کی شکایت پر کیس درج کر کے چھان بین شروع کردی گئی۔
سائبر تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیکنیکل سرویلنس کی مدد سے ملزم تک پہچنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

