Advertisement

برطانوی جوڑے کا سائیکل پر دنیا گھومنے کا مشن

گنیز ورلڈ

برطانوی جوڑے کا سائیکل پر دنیا گھومنے کا مشن

برطانوی جوڑے نے سائیکل پر  21 ملکوں کو گھومنے کا مشن مکمل کر لیا۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک برطانوی جوڑے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں یہ درخواست جمع کروائی ہے کہ ان کے ناموں کا ڈبل سیٹ و پیڈل والی سائیکل پر سواری کے ذریعے 180 دنوں میں 21 ملکوں سے ہوتے ہوئے 18 ہزار میل طے کر کے دنیا کا چکر لگانے کے حوالے سے بطور عالمی ریکارڈ اندراج کیا جائے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے لورا میسی اور ان کے شوہر اسٹیو میسی یکم دسمبر کو جرمنی کے صدر مقام برلن پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چھ ماہ قبل ان دونوں نے یہیں سے اپنی یہ منفرد ڈبل پیڈل عالمی سائیکل سواری کا تیز ترین ریکارڈ بنانے کی کوشش  کا آغاز کیا تھا۔

لورا میسی اور ان کے شوہر اسٹیو میسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا کے گرد چکر لگانے کی اپنی یہ کوشش ڈبل سائیکل سواری (مکسڈ) کے ریکارڈ کو اپنی ہم وطن خواتین سائیکل سوار جوڑی کیٹ ڈکسن اور راز مارسڈن سے زیادہ تیز یعنی کم وقت اور دنوں میں بنانے کے لیے شروع کیا تھا۔

Advertisement

اس سے قبل کیٹ ڈکسن اور راز مارسڈن نے یہ ریکارڈ 263 دن، 8 گھنٹے اور سات منٹ میں بنایا تھا۔

 جبکہ لورا اور اسٹیو میسی نے نیا ریکارڈ 180 دنوں میں بنایا ہے۔

اس کے علاوہ مردوں کی ٹیم کا یہ ریکارڈ 281 دن، 22 گھنٹوں اور 20 منٹ کا تھا۔

واضح رہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ لسٹ میں مکسڈ ورژن ریکارڈ کی ایک کیٹگری بھی ہے لیکن اس میں ابھی تک کوئی بھی ریکارڈ ساز نہیں ہے۔

:مزید پڑھیں

https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/09/710313/amp/

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Next Article
Exit mobile version