Advertisement

لوگ شریک حیات کا انتخاب کرتے ہوئے کس بات کو مدنظر رکھتے ہیں؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ جوڑوں کے ایک ساتھ گزارے گئے برسوں اور شخصی طور پر ایک دوسرے سے مماثلت میں کوئی تعلق موجود نہیں۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ درحقیقت لوگ لاشعوری طور پر ایسے شریک حیات کو ترجیح دیتے ہیں جو شخصیت کے اعتبار سے ان سے ملتا جلتا ہو۔

تحقیق اس سوال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی کہ کیا وقت گزرنے سے ایک دوسرے کا ساتھ جوڑوں پر اثرات مرتب کرتا ہے یا آغاز سے ہی وہ ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہوتے ہیں۔

اس سوال کو حل کرنے کیلئے تحقیق میں 1396 جوڑوں کو شامل کیا گیا جن کی شادی کو 2 سے 19 سال کا عرصہ ہوچکا تھا۔

 ان جوڑوں سے 198 سوالات پوچھے گئے تاکہ ان کی شخصیت اور رویوں کا علم ہوسکے۔

Advertisement

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جوڑوں کے ایک ساتھ گزارے گئے برسوں اور شخصی طور پر ایک دوسرے سے مماثلت میں کوئی تعلق موجود نہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ درحقیقت جوڑے بتدریج ملتی جلتی شخصیت کے مالک نہیں بنتے بلکہ عموماً شریک حیات کے انتخاب میں ہی اس چیز کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ محققین کا کہنا ہے کہ اس رجحان میں جارحیت استثنیٰ ہے۔

  ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر شادی شدہ جوڑے میں ایک تشدد پسند ہو تو دوسرے فرد کا ردعمل بھی ممکنہ طور پر ویسا ہی ہوگا اور وقت کے ساتھ وہ بھی زیادہ جارحیت پسند ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
Next Article
Exit mobile version