انگلینڈ : آٹورکشا کی سواری کے چرچے،دلچسپ ویڈیو

انگلینڈ میں آٹورکشا کی سواری دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انگلینڈ کی سڑکوں پر آٹو رکشا چل رہا ہے۔
یہ ویڈیو انگلینڈ کے شہرِ یارک کی ہے جہاں ایک ممبئی کا طالب علم کو رکشہ میں سورای سے بھارت کی یادوں کو تازہ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
ہندوستان میں آٹو رکشہ سب سے بہترین سواری ہے اور ہم میں سے اکثر اپنے دفاتر، اسکولوں اور کالجوں کے سفر کے لیے اس ہی پر انحصار کرتے ہیں کیونکہ یہ سستے ہے اور با آسانی طور پر مل بھی جاتے ہیں۔ لیکن کسی غیر ملک میں آٹو رکشہ کو دیکھنا ایک غیر معمولی چیز ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے انگلینڈ کے شہر یارک میں ایک طالب علم کو اپنی تین پہیوں والی گاڑی میں سواری دی۔
اس کلپ کو آٹو رکشہ سوار نے شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔ انسٹاگرام پرشئیر کی جانے والی اس ویڈیو کی کیپشن میں لکھا گیا کہ آج رکشہ میں باہر جانے سے دن اچھا رہا۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس دلچسپ ویڈیو پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں ایک صارف نے کہا کہ ویڈیو دیکھ کرتو واقعی ہندوستان والی بات آ رہی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آٹو ڈرائیور نے انگلینڈ کی سڑکوں پر اپنی ڈرائیونگ کا مظاہرہ کیا ہو۔ درحقیقت اس ڈرائیور کا انسٹاگرام تصویروں اور ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے۔
یہ ہی نہیں بلکہ کچھ دن پہلے اس نے یارک شہر کی سڑک پر کھڑے اپنے آٹو رکشے کی تصویر شیئر کی تھی، جس کے پس منظر میں یارک منسٹر دکھائی دے رہے تھے۔
اس نے اس تصویر کی کیپشن میں لکھا تھا کہ یوکے کے شہر یارک میں اس موسم خزاں کی شام میں سفر کا مزہ لے رہا ہوں ساتھ ہی #yorkminster کا کا ہیش ٹیگ بھی دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

