Advertisement

شادی ہو توایسی ، پوری فلائٹ بُک کروا کر بھائی نے بہن کا دل جیت لیا

اس بات سے تو سب ہی واقف ہے کہ ہندوستانی شادیاں کافی شاہانہ انداز میں کی جاتی جہاں لباس سے لیکرتمام تیاریاں ، سجاوٹ اور کھانا وغیرہ سب ہی کچھ بہت عظیم الشان انداز میں کیا جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک بھارتی شادی کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی نوجوان نے بہن کی شادی کے لیے پوری فلائٹ ہی بُک کروا لی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوری فلائٹ بُک کروانے والے بھائی کے چرچے ہر طرف کیے جا رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فلائٹ میں دلہن اوردلہا اور ان کے دیگر رشتہ دار موجود ہیں۔

انسٹاگرام پرشئیرکی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں بتایا گیا کہ یہ  شادی راجستھان کے جیسلمیر میں ہو رہی ہے۔

Advertisement

وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو جہاں حیران کر دیا ہے وہیں انہیں کمنٹ کرنے پربھی اُکسا دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پرمتعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ بس زندگی  میں اتنا پیسہ چاہیے۔

جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ شادی واقعی بہت یاد گار شادی رہی ہوگی۔

گزشتہ سالوں سے عالمی وبا کورونا کی وجہ سے شادیاں بھی گھروں تک ہی محدود ہو کررہ گئی تھیں اور ہر کوئی زیادہ مہمانوں  کو بلانے سے قاصر تھا۔

لیکن اب دیگر ممالک میں دوبارہ سے کورونا سے منسلک پابندیوں کو ختم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب پوری دنیا شدت سے سفر کرنا چاہتی ہے اور اب ایک بار پھر شادیوں کی رونق واپس نظر آنا بھی شروع ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version