Advertisement

”میرا دل یہ پکارے آجا“ گانے کا جادو افریقی صحراؤں تک پہنچ گیا

” میرا دل یہ پکارے آجا“ کے گانے پر رقص کرنے والی لڑکی کے چرچے پوری دنیا میں شروع ہو گئے۔

سوشل  میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں افریقی ملک تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال کو ان کے بہن کے ہمراہ ” میرا دل یہ پکارے آجا“ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل بھی تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کے مقبول ترین گانے پر اپنی بہن کے ساتھ لِپ سِنگ کی تھی۔

Advertisement

گزشتہ دنوں سے پاکستانی لڑکی کا ” میرا دل یہ پکارے آجا“ پر کیے جانے والا رقص سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

Advertisement

یہ گانا بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کا ہے جو اب اس پاکستانی لڑکی کے ڈانس کرنے کی وجہ سے مزید وائرل ہو رہا۔

 اس سے قبل  بھی  فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی نوجوان ارسلان خان نے بھی اس گانے پر ڈانس کیا اور اس ویڈیو کو دلچسپ کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل  میڈیا پر مقبول ہو گئی۔

انسٹاگرام صارف ارسلان خان نے اپنی پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں لکھا تھا کہ  اس لڑکی کی وائرل ویڈیو کو دیکھا تو سوچا تھوڑا نئے انداز میں ایک ویڈیو بنا ہی لوں۔

ارسلان خان کی اس ویڈیومیں خاص بات ” میرا دل یہ پکارے آجا“  کے گانے پرکیے جانے والا ڈانس تو ہے ہی لیکن قابلِ غور بات یہ ہے کہ ارسلان نے بھی ہو بہ ہو وہ ہی رنگ پہنا جو اس گانے کی وائرل کوئن گرل نے پہنا ہوا تھا۔

Advertisement

تاہم مہندی رنگ کا لباس زیب تن کیئے دھیما دھیما رقص کرنے والی اس نوجوان لڑکی کا نام ”عائشہ “ ہے۔

عائشہ کا تعلق لاہور شہر سے ہے تاہم انہیں گھومنے کا بھی کافی شوق ہے جس کے باعث ان کے انسٹاگرام پر دی گئی تصاویر پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی زیادہ ہیں ۔

Advertisement

عائشہ کی جانب سے اپنی سہیلی کی مہندی کی تقریب میں کیا گیا رقص اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہو ا ہے اور بہت سے لوگ اس گانے پر رقص کرنے کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

عائشہ دراصل انسٹاگرام پر زیادہ ایکٹو نہیں رہتیں لیکن وہ اپنی روزانہ کی زندگی کے بارے میں ٹک ٹاک پر اکثر شیئرنگ کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ  انسٹاگرام پر عائشہ کے فالورز کی تعداد 2 لاکھ کے قریب ہے جبکہ انہوں نے 14 پوسٹ ہی شیئر کی ہیں شادی کے موقع پر بنایا گیا کلپ اب تک3 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جو اب تک سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version