فیس بک کے ذریعے بچھڑی ماں سے 20 برس بعد ملنے پربیٹےکی خوشی

فیس بک کے ذریعے بچھڑی ماں سے 20 برس بعد ملنے پربیٹےکی خوشی
یہ توحقیقت ہے کہ سوشل میڈیا آج کے دور کی ایک بہت بڑی ضرورت بن گیا ہے۔
سوشل میڈیا کہ ذریعے جہاں آپ اپنے پردیس میں موجود رشتہ داروں سے رابطہ با آسانی طورپر قائم کرسکتے ہیں وہیں ایک بیٹےنے اپنی بچھٹری ہوئی ماں کو 20 برس بعد ڈھونڈ لیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 44 سال کی عمر میں ایک بیٹا آخر کار سوشل ایپ فیس بک کے ذریعے اپنی ماں سے مل ہی گیا۔
20 سال کی ان تھک کوشش رنگ لے آئی اور ماں اور بیٹے کی سچی محبت کی وجہ سے دونوں کا ملنا ممکن ہو گیا۔
وسام محمد نامی شخص نے 44 سال بعد اپنی ماں سے ملنے پر فیس بک کا بہت شکریہ ادا کیا جو انہیں واپس ملانا کا اہم ذریعہ بنی۔
اردن میں مسٹر محمد کی آنٹیوں میں سے ایک آنٹی کو ان کی والدہ کی کچھ پرانی تصاویر ملیں، جو ان کے ساتھ دوبارہ ملنے کا باعث بنیں۔
یاد رہے کہ وسام محمد ایک مصری ماں اور اردنی والد کے ہاں اردن میں پیدا ہوا تھا۔
وسام محمد کی ماں اور ان کے والد میں ان کی پیدائش کے فوراً بعد طلاق ہو گئی تھی۔
طلاق کے بعد اور وسام کی پیدائش کے صرف دو ہفتے بعد ہی وہ بیمار ہو گئے تھے اور ان کی بیماری کی اطلاع ان کے والد نے اپنی اُس وقت کی دوسری بیوی کو بتایا لیکن پہلی بیوی کو مرنے کی خبر دے دی۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/11/204068/amp/
وسام کے والد کو ڈر تھا بچہ پہلی بیوی مصر نہ لے جائے جس کی وجہ سے انہوں نے جھوٹ بول دیا کہ وہ مر گیا ہے۔
یہ خبر سنتے ہی وسام محمد کی اصل ماں مصر واپس چلی گئیں۔
وسام محمد نے بتایا کہ حقیقت یہ تھی کہ وہ زندہ تھے انہوں نے مزید کہا ہر گزارتے دن کے ساتھ ان کی اپنی ماں سے ملنے کی اُمید ختم ہونے کے بجائے بڑھ رہی تھی۔
انہیں یقین تھا کہ وہ ایک دن ضرور اپنی ماں کو ڈھونڈ لینگے۔
وسام نے بتایا کہ ان کا اپنی ماں سے 20 سال بعد ملنے کے یقین میں مزید شدت جب بڑھی جب تحقیقی اداروں کو ان کی ماں کا موت کا سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔
اس ہی اُمید کو لیکر وسام نہ مصر کا سفر کیا لیکن وہ ناکام رہے۔
لیکن ایک دن وساما نے اپنی والدہ کی پُرانی تصویر فیس بک پر پوسٹ کی جس میں وہ خود بھی موجود تھا۔
وسام کی یہ تصویر فیس بک گروپ جس کا نام “لاپتہ چلڈرن” تھا وہاں پوسٹ تھی۔
اس پیچ کے ایڈمن رامی الجبالی جو کہ ایک انجینئر بھی ہے 2015 میں ا نہوں نے اس فیس بُک پیج کی بنیاد رکھی تھی۔
اس فیس بک پیج کا مقصد مشرق وسطیٰ میں گمشدہ بچوں اور ان کے والدین کو آپس میں ملانا ہے جس کی بنیاد 2015 میں رکھی گئی تھی۔
اس فیس بک پیج پر 6 دسمبر کو خاتون کی تصاویر پوسٹ کرکے بتایا گیا کہ وسام محمد اپنی ماں کو تلاش کررہے ہیں۔
24 گھنٹے کے اندر فیس بک پیج اس خاتون کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
7 دسمبر کو وسام محمد ماں سے ملنے قاہرہ پہنچے اور ان دونوں کی ملاقات ائیرپورٹ پر ہوئی۔
شروع میں تو دونوں ایک دوسرے سے دور دور رہے مگر جب وسام محمد نے ماں کے ہاتھوں کو چوما تو پھر دونوں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور 44 سال بعد پہلی بار گلے ملے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News