دنیا کی سب سے بڑی تتلی کی ویڈیو وائرل

دنیا کی سب سے بڑی تتلی کی ویڈیو وائرل
دنیا میں بہت سے پرندے، جانور ایسے ہیں جسے دیکھ کر انسان کی آنکھ دنگ رہ جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں کیونکہ یہ اب تک کی دنیا کی سب سے بڑی تتلی ہے۔
The atlas butterfly, seen in Sri Lanka, Indonesia and Malaysia, is the largest known butterfly in the world with a wingspan of 30 centimeters. The wing surface of the butterfly, decorated with the figure of a cobra snake, reaches 400 square centimeters🦋 pic.twitter.com/a1uvTmdvM9
— Tansu Yegen (@TansuYegen) December 25, 2022
اس تتلی کا تعلق اٹلس موتھ(Atlas Moth) نسل سے ہے،جو ایشیا کے جنگلات میں پائی جاتی ہے، جس کے پروں کی لمبائی 12 انچ ہوتی ہے اور اس کے پر انسانی ہاتھ سے بڑے ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی تتلی کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے اور ساتھ ہی صارف کی جانب سے تتلی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
جبکہ اس تتلی کے پروں کا ڈیزائن کوبرا سانپ کے رنگ اور ڈیزائن سے ملتا جلتا ہے۔
سوشل میڈیا پر دنیا کی سب سے بڑی تتلی کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس تتلی کی ویڈیو پر کمنت کرتے ہوئے کہا کہ ایک لمحہ کو مجھے یقین نہیں آیا کہ یہ تتلی واقعی اصلی ہے۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/755076/amp/
اس سے قبل بھی ایسی ایک تتلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے دیکھ کر یہ پہچانان مشکل تھا کہ آیا یہ پتہ ہے یا واقعی اصلی تتلی ہے۔
One of most incredible examples of animal camouflage I've seen: the dead leaf butterfly of Tropical Asia. When a bird or other predator gets too close, the dead leaf closes its wings, rendering itself virtually invisible to the would-be killer. https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/377771/amp/ pic.twitter.com/c4OF4eSMca
— Steve Stewart-Williams (@SteveStuWill) August 14, 2020
یاد رہے ‘ڈی ڈیڈ لیف بٹفلائے’ نامی تتلی ٹروپیکل ایشیا میں پائی جاتی ہے جو دکھنے میں باہر سے ایک سوکھے پتے کی مانند لگتی ہے۔
جب یہ تتلی اپنے پر بند کرتی تو پتہ لگتی اور جب اپنے پر کھولتی تب پتا چلتا کہ یہ ایک رنگین بہت خوبصورت تتلی ہے۔
ٹویٹر پر پوسٹ کی جانے والی اس انوکھی تتلی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر متعدد کمنٹس کیا گئے۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلی بار دیکھنے پر میری آنکھ کو یقین نہیں آیا کہ یہ ایک تتلی ہے۔
جبکہ ایک صارف نے کہا تھا کہ یہ تتلی واقعی بہت خوبصورت ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پرندوں اور جانوروں سے منسلک خوبصورت ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News