سال 2023 کن 5 ستاروں کیلئے خوش قسمت ثابت ہوسکتا ہے؟ جانیے

اگست کا مہینہ کن 5 ستاروں کیلئے خوش قسمت ثابت ہوگا؟ ماہر نجوم کی پیشگوئی
سال 2023 کا آغاز ہونے والا ہے اور اکثر لوگ اس امید میں ہوتے ہیں کہ آنے والا سال انکے لیے کیسا ہوگا۔
آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ اجرامِ فلکی کے ماہرین کے مطابق 2023 کون سے ستارے کے لیے کیا نیا لائے گا اور کس کے لیے یہ کیسا ثابت ہونے والا ہے۔
برج حمل سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ افراد سال کے آغاز پر کچھ غیر یقینی صورتحال اور الجھنوں کا شکار رہ سکتے ہیں لیکن سال کے وسط کے بعد سے کامیابی ان کا مقدر بن سکتی ہے پھر چاہے وہ نوکری ہو یا کاروبار۔
ماہرین کے مطابق ان لوگوں کو ضرورت ہے کہ نئے سال کے آغاز پر اپنی نوکری پر خاص توجہ دیں، آگے چیزیں ان کے حق میں ہوسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ سال کے آغاز پر لوگوں سے کسی قسم کی بحث میں نا پڑیں، ہوسکتا ہے وہ افراد جو شادی کے منتظر ہیں، اس سال کسی بندھن میں بندھ جائیں۔
ان افراد کو اگست 2023 تک صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ستمبر اور اکتوبر ان افراد کے لیے سال کے بہترین مہینے ثابت ہوسکتے ہیں۔
برج ثور کے لیے 2023 کا آغاز اچھا رہے گا، ہوسکتا ہے دو تین ماہ بعد کچھ مالی مسائل کا سامنا ہو لیکن یہ بھی وقتی ہوگا۔
اگر آپ بیرون ملک رہائش اختیار کرنا چاہتے ہیں تو قوی امکانات ہیں کہ ایسا ممکن ہوجائے لیکن فروری اور اکتوبر ان افراد کے لیے سب سے اچھے مہینے ہوں گے۔
آپ لوگوں کو اپریل کے بعد اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
برج جوزا کے لوگوں کے لیے یہ سال بہت اچھا رہنے کے آثار نمایاں ہیں، زندگی کے اہم مسائل اس سال حل ہوجائیں گے، اور آپ اپنا کام انجوائے کریں گے اور مالی حالات بھی بہتر ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی امکانات ہیں کہ آپ کی فیملی میں کسی کی شادی ہو، ہوسکتا ہے جنوری میں صحت سے متعلق کچھ مسائل ہوں لیکن فروری کے بعد پریشانی کی کوئی بات نہیں۔
فروری، مارچ، اپریل اور نومبر آپ کے لیے سال کے بہترین مہینے ثابت ہونے والے ہیں۔
سرطان کے لیے بھی یہ سال بہترین ہوگا، اس میں آپ کے کیرئیر میں کامیابی کے حوالے سے واضح آثار ہیں، جہاں تک رشتوں کی بات ہے، ہوسکتا ہے آپ کے قریبی تعلقات تھوڑے پریشان کن رہیں۔
اگر آپ کسی کو شادی کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں تو اکتوبر کے بعد خوشی سے کیجیے، اکتوبر سے قبل صحت کے مسائل کا سامنا ہوگا جبکہ نومبر اور دسمبر سال کے بہترین مہینے رہیں گے۔
اس کے علاوہ برج اسد والے افراد کو اس سال متعدد مواقع ملنے کے امکانات ہیں، مالی حساب سے جون بہترین مہینہ ثابت ہونے والا ہے۔
ہوسکتا ہے اس سال آپ معدے کے مسائل کا سامنا کریں، اکتوبر کے بعد سے صحت میں بہتری کی امید ہے، جبکہ جون اور دسمبر سال کے بہترین مہینے ہوں گے۔
برج سنبلہ والے افراد کو سال کے وسط میں مالی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، کوشش کیجیے دیکھ بھال کر پیسے خرچ کریں، اور 17 جنوری کے بعد سے فیملی سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کریں، اپنے پیاروں کے لیے انا ایک طرف رکھیں۔
اس سال کوشش کریں کہ زیادہ ایڈوینچر نا کریں اور دیکھ کر گاڑی ڈرائیو کریں، فروری اور مارچ سال کے بہترین مہینے ثابت ہوسکتے ہیں۔
برج میزان والوں کے لیے جنوری کی 17 تاریخ کے بعد سے کئی مواقع کھلیں گے، اکتوبر کے بعد سے آپ کی قسمت کے ستارے روشن ہوں گے، آپ جس چیز کا بھی انتخاب کریں گے وہ آپ کے لیے اچھی ثابت ہونے کے امکانات ہیں۔
اپریل 22 کے بعد سے شادی کے بھی آثار ہیں، نومبر اور دسمبر سال کے سب سے زیادہ اچھے مہینے ثابت ہوں گے۔
برج عقرب والے لوگوں کے لیے اکتوبر اور نومبر بہترین مہینے ثابت ہوں گے، اگر کوئی مقابلے کا امتحان دینے کا ارادہ ہے تو فوراً اسے تکمیل تک پہنچائیں کیونکہ کامیابی کے آثار ہیں، اور اس سال آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی۔
برج قوس کے لیے سال 2023 خوشیوں کا سال ہوگا، مئی اور اکتوبر اچھے مہینے ہوں گے۔
صحت کے حوالے سے آپ کو ہاضمے کے مسئلوں کا سامنا ہوسکتا ہے لہٰذا ورزش اور کھانے پر دھیان دیں، اس سال کامیابیاں ملنے کے واضح امکانات ہیں۔
برج جدی والے لوگوں کو مئی 2023 میں آفس میں پروموشن ملے گی، آپ لوگوں کو ماہرین کا مشورہ ہے کہ سال کے وسط کے بعد سے نوکری تبدیل کرنے کا سوچیے گا بھی مت۔
صحت کے حوالے سے محتاط رہیں، نومبر اور دسمبر سال کے بہترین مہینے ہوں گے۔
برج دلو کے افراد کے لیے سال 2023 کا آغاز مثبت ثابت ہوگا، مارچ اور اپریل مالی لحاظ سے اچھے مہینے ہوں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News