ایئر پورٹ پر پہلی بارجانے والے شخص نے ایسا کیا کیا کہ وائرل ہو گیا؟

ایئر پورٹ پر پہلی بارجانے والے شخص نے ایسا کیا کیا کہ وائرل ہو گیا؟
پہلی بار ایئرپورٹ پر جانے والے شخص کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک آدمی کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ایئرپورٹ پر موجود ہے اور اسکیننگ مشین کے اندار سے سامان سمیت باہر نکل رہا ہے۔
His first time at an airport 🤦♂️ pic.twitter.com/B07b9P3ZbK
Advertisement— Tansu Yegen (@TansuYegen) December 21, 2022
ایئر پورٹ پر پہلی بارجانے والے شخص کی یہ ویڈیو پہلے کی ہے چونکہ اس ویڈیو کو ایک بار پھر ٹویٹر پر پوسٹ کیا گیا جس کہ وجہ سے اب یہ دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس دلچسپ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھییں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/10/524843/amp/
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا واقعی یہ ہی لگ رہا ہے کہ یہ پہلی بار ایئرپورٹ دیکھ رہا ہے۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اس ویڈیو نے تو میرا موڈ ہی اچھا کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

