52 سالہ شہری کو تیسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی کے علاقے ملیر میں 52 سالہ شہری کو تیسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا۔
حال ہی میں کراچی کے علاقے ملیر میں52 سالہ شہری کی تیسری بیوی جس کی عمر 20 سال ہے شادی کے ایک ماہ بعد ہی زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئی۔
دوسری جانب متاثرہ شخص کا بیان بھی سامنے آگیا ہے، بشیر احمد ولد عبدالشکور کا کہنا ہے کہ میں نے ایک عائشہ نامی لڑکی سے شادی کی تھی ایک ماہ بعد وہ لاکھوں روپے کا سامان اور ایک سونے کا سیٹ لے کر اپنے والد کے ساتھ فرار ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ میں ملیر کا رہائشی ہوں تو میں ملیر سٹی تھانے ایف آئی آر کٹوانے گیا تھا لیکن پولیس نے منع کر دیا یہ کہہ کر کہ بیوی کے خلاف ایف آئی آر نہیں ہوتی۔
متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ میری مدد کریں اور ان کے خلاف کوئی ایکشن لیں۔
بشیر احمد ولد عبدالشکور کا بیان جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو پولیس نے ان کو ڈھونڈا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ شوہر کی مدعیت میں لڑکی عائشہ اور اس کے باپ کے خلاف کیا گیا ہے، جس میں دھوکا دہی کی دفعہ 406,420 شامل کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News