نوڈلز کیسے تیار کیے جاتے ہیں؟ ویڈیو دیکھیں
ویسے تو نوڈلز دنیا کے ہر حصے میں ہی پسند کیے جاتے ہیں، لیکن آج ہم آپ کو دکھائیں گے کہ انہیں کیسے تیار کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں ناروے کے سابق سفارت کار ایرک سولہیم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ چین میں نوڈلز شروع سے کیسے تیار کیے جاتے ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کئی میٹر لمبے نوڈلز کو مہارت کے ساتھ کھینچا جاتا ہے اور پھر اسے خشک کرنے کے لیے چھت سے عمودی طور پر لٹکایا جاتا ہے۔
سولہیم نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مؤرخین اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ آیا اطالویوں نے نوڈلز ایجاد کیے اور انھیں چین لائے، یا اس کے برعکس تھا؟ شانزی، چین میں روایتی نوڈلز اس طرح تیار کیے جاتے ہیں، اور یہ سلطنت تانگ کے وقت کی ڈش ہے۔
ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ زیادہ تر اطالویوں کا اتفاق رائے ہے کہ مارکو پولو چین سے اٹلی میں نوڈلز کا آئیڈیا لایا تھا۔
کھانوں کے حوالے سے کتاب لکھنے والے ایک مشہور مصنف جین لن لیو نے کہا ہے کہ نوڈلز کا قدیم ترین تاریخی تذکرہ جو مجھے ایک ڈکشنری میں ملا اس کا تعلق چین میں تیسری صدی عیسوی سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News