سائیکل کو ہوائی جہاز میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

ہوائی جہاز نما سائیکل بنانے والے شخص نے لوگوں کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکا سائیکل پرسوار ہے۔
This guy just tried to fly a plane while riding a bicycle! Talk about multi-tasking! #crazy #aviation pic.twitter.com/3CtrzWI6G9
— Mohamed Jamshed (@jamshed_mohamed) December 10, 2022
ویڈیو میں قابلِ غور بات یہ ہے کہ اس نوجوان کی سائیکل ایک ڈبے کے اندر موجود ہے ساتھ ہی اس ڈبے پر ہوائی جہاز نما پر بھی لگئے ہوئے جس کی مدد سے یہ سائیکل چل نہیں بلکہ اُڑ رہی ہے۔
نوجوان کے جانب سے تیار کی جانے والی اس انوکھی سائیکل کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر کافی حیرانگی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
یہ ہی نہیں بلکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین وائرل ہونے والی اس دلچسپ ویڈیو پر متعدد کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری تو آنکھ کو ہی یقین نہیں آرہا ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہوا۔
جبکہ ایک صارف نے اس نوجوان کی اس مہارت پر اسے سراہا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسا ٹیلینٹ وائرل ہو جاتا ہے جسے دیکھ کر صارفین کو با آسانی طور پر یقین نہیں آتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News