Advertisement

سال 2022 میں وائرل ہونے والی ویڈیوز کونسی ہیں؟

ویڈیوز

سال 2022 میں وائرل ہونے والی ویڈیوز کونسی ہیں؟

وقت پر لگا کر اڑ رہا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ سال بھی تیزی سے گزر گیا۔

2022 کاپورا سال سیاستدانوں، شوبز شخصیات سمیت دیگر افراد کی ایسی ویڈیوز اور کلپس وائرل ہوتے  رہے، جنہیں دیکھ کر صارفین خوب مزے کرتے رہے۔

سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں اب چند سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہونے سے راتوں رات اسٹار بن جانا کوئی بڑی بات نہیں رہی ۔ایسا ہی کچھ رواں برس ہوا بھی۔

ابھی حال ہی میں گزشتہ ماہ ایک لڑکی کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ویڈیو اتنی وائرل  ہوئی کہ اس پہ بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور کترینہ  کیف بھی ڈانس کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر اداکارہ عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

Advertisement

علاوہ ازیں پورا سال سیاستدانوں اور شوبز شخصیات سمیت دیگر افراد کی ویڈیو کلپس بھی وائرل  ہوئیں۔

ہم درج ذیل کچھ ایسی ویڈیوز کی فہرست دے رہے ہیں، جنہیں دیکھ کر سال بھر لوگ محظوظ ہوتے رہے۔

میرا دل یہ پکارے آجا

ایک شادی کی تقریب میں پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر منفرد انداز میں ڈانس کرنے والی لڑکی عائشہ راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بن گئی۔

https://twitter.com/ilyasArain2025/status/1603867728120803328

کانپیں ٹانگ رہی ہیں

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو  کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں  انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریر    کے دوران اردو کا ’ٹانگیں کانپ رہی ہیں ‘ کو ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ بول دیا تھا۔

ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کی میمز بھی بنائی گئیں  جبکہ شوبز شخصیات نے ان کے جملے پر پیروڈی ویڈیوز بھی بنائیں۔

Advertisement

اداکارہ آمنہ ملک کی ویڈیو

Advertisement

معروف  اداکارہ، میزبان  اور ماڈل آمنہ ملک  کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے کسی بھی اداکارہ، اداکار، ہدایت کار یا پروڈیوسر کا نام لیے بغیر کہا کہ شوبز انڈسٹری میں صرف ثنا جاوید ہی نہیں کئی اداکارائیں بھی ان کی طرح ’بد تمیز‘ ہیں۔

Advertisement

عمران خان کی امریکہ کا نام لینے کی ویڈیو

عمران خان  نے مارچ میں بطور وزیر اعظم   قوم سے خطاب کے دوران بتایا تھا کہ ان کی حکومت گرانے کی سازش کی گئی اور انہوں نے ویڈیو میں پہلے امریکہ کا نام لیا اور بعد ازاں زبان کو گڑ بڑا گئے کہ نہیں اس کا نام نہیں لینا تھا۔

خاتون رپورٹر  نے لڑکے کو تھپڑ ماردیا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دوران رپورٹنگ خاتون رپورٹر نے  شرارتیں کرنے والے لڑکے کو تھپڑ رسید کردیا تھا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے رپورٹر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version