چڑیا گھرسے پانچ شیر فرار، پارک انتظامیہ نے خبر دار کردیا

سڈنی کے چڑیا گھر سے پانچ شیر انتظامیہ پنجرے کو توڑ کر فرار ہو گئے۔
غیرملکی خبر راساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے سڈنی میں واقع تارونگا چڑیا گھر نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
Taronga zoo has released video showing how five lions escaped their enclosure by scratching at and then breaking through the fence.#sydney #australia #taronga #lion #anews pic.twitter.com/rvOppD1l2q
— ANews (@anews) December 2, 2022
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ شیر پنجرہ توڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور جیسے ہی یہ پانچوں شیر پنجرے کو توڑنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہاں سے فوراً فرار ہو جاتے ہیں۔
ویڈیو میں لوگوں کو بھی حفاظتی مقام پر پہچانے کے لیے گاڑی میں بیٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس واقعے کی تحقیقات کے حوالےسے چڑیا گھر کے انتظامیہ نے بتایا کہ “پیچیدہ میش فینسنگ سسٹم” کی ناکامی کے حوالے سے ماہر فرانزک انجینئر کے ذریعے تفصیلی معائنہ کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ سویڈن کے چڑیا گھر میں پیش آیا تھا جہاں سے کنگ کوبرا فرار ہو گیا تھا۔
یہ کوبرا ہفتے کے روز سٹاک ہوم کے جارگارڈن جزیرے کے چڑیا گھر کے ایک سکینسن ایکویریم کی شیشے کی دیوار سے فرار ہوا۔
عملہ نے آس پاس کے لوگوں کو محتاط بھی کر دیا تھا کیونکہ یہ ایک زہریلا کنگ کوبرا تھا۔
اس حوالے سے پارک کے عملہ نے کہا تھا کہ اس نے کوبرا کو اپنے ٹیریریم کے قریب پایا تھا۔
سانپ کا سرکاری نام سر واس (سر ہِس) ہے لیکن جب سے یہ فرار ہوا تو اسے فرار فنکار کوبرا کا نام بھی دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے اس کنگ کوبرا کا سائز 5.5 میٹر (18 فٹ) تھا جو چھ دن بعد ملا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

