آکٹوپس نما دنیا کی سب سے بڑی جیلی فش

آکٹوپس نما جیلی فش سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک جیلی فش کی تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر لوگوں کا یہ سمجھنا مشکل ہو رہا ہے کہ آیا یہ جیلی فش ہے یا آکٹوپس۔
وائرل ہونے والی جیلی فش کی تصویر میں واضح طور پر آکٹوپس کی طرح اس کے بھی آٹھ پاؤں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
عام طور پر جیلی فش کی لمبائی 40 سینٹی میٹر یعنی (16 انچ) تک ہوتی ہے لیکن اس جیلی فش کی لمبائی 150 سینٹی میٹر یعنی (59 انچ) تک ہوتی ہے۔
اس ہی وجہ سے یہ جیلی فش دنیا کی سب سے بڑی جیلی فش کہلاتی ہے۔
آکٹوپس ایک سمندری جانور ہے جو مچھلی سے بالکل مختلف ہوتا ہے لیکن plumo Rhizostoma (بیرل جیلی فش) کے آٹھ پاؤں ہونے کی ہی وجہ سے اسے آکٹوپس بھی کہا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ اسے “فریلی ماؤتھ جیلی فش” بھی کہا جاتا ہے۔
یہ جیلی فش سفیدی مائل یا پیلے رنگ سے لے کر سبز، نیلے، گلابی یا بھورے رنگوں پر مشتعمل ہوتی ہے۔
قابلِ غور بات یہ ہے کہ نر جیلی فش پر نیلے نشان جبکہ مادہ جیلی فش میں سرخ اور بھورے نشان موجود ہوتے ہیں۔
یاد رہے جیلی فش جسے اسٹار فش کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ان کی بہت سے اقسام ہوتی ہیں اور اس ہی وجہ سے ہر اسٹار فش کے سائز اور رنگ مختلف ہوتے ہیں۔
اس سے قبل ایک جیلی فش کی خوبصورت وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے تھے۔
سوشل میڈیا پر ایک جیلی فش کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئیجس میں اس کی خوبصورتی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
آپ سب لوگ سوچ رہے ہو گے کہ مچھلی تو تیرتی ہے پھر یہ جیلی فش جسے اسٹار فش کے نام سے بھی جانا جاتا ہے چل کیسے رہی ہے؟
اسٹار فِش یا سمندری ستارے خوبصورت سمندری جانور ہیں جو Asteroidea کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ اسٹار فش میں کچھ ایسی قسمیں بھی ہے جو تیرنے کے بجائے چلتی ہے جی ہاں ایسی اسٹار فش پوڈیا کہلاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News