مشکلات سے گھری زندگی میں بغیر رکے آگے بڑھنے کی سبق آموز ویڈیو

مشکلات سے گھری زندگی میں بغیر رکے آگے بڑھنے کی سبق آموز ویڈیو
ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو زندگی کی اُلجھنوں سے لڑنے کا حل بتا دیا۔
ٹویٹر پر ایک آدمی کی ویڈیو وائرل ہو ریی ہے جس کے ذریعے ایک بہت اچھا پیغام دیا گیا ہے۔
Life.. pic.twitter.com/ARK8F014FC
— Buitengebieden (@buitengebieden) January 17, 2023
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیڑھی بنی ہوئی اور نیچے ایک جمپنگ راؤنڈ لگا ہوا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص باربار سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن بار بارنیچے گررہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں آدمی کو متعدد بارسیڑھی چڑھتا اور گرتا دیکھا گیا مگر وہ ہمت نہ ہارا اور آخر تک کوشش کرتا رہا۔
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/01/615275/amp/
اس ویڈیو میں یہ سبق دیا گیا ہے کہ ایسے ہی زندگی بھی بہت سے مسائل سے گزرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات انسان اپنی منزل کے قریب پہنچ کر بھی کنارے پر آ جاتا ہے۔
لیکن اگر انسان ہمت نہ ہارے اور آخر کارکوشش کرتا رہے تو ایک بار پھر اپنی منزل تک پہنچ ہی جاتا ہے۔
دوسری جانب اس ویڈیو میں مہارت سے آدمی کے اس اسٹنٹ کرنے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News