کتے کا آرام کرنے کا منفرد انداز صارفین کو بھا گیا

کتے کا آرام کرنے کا منفرد انداز صارفین کو بھا گیا
سوشل میڈیا پر ایک کتے کی آرام کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان بس میں بیٹھا سفر کر رہا ہے اوراس کے ہاتھ میں موجود بیگ میں ایک کتا موجود ہے۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے کا منہ بیگ سے باہر نکلا ہوا ہے اور وہ بڑے مزے کے ساتھ اپنی نیند پوری کر رہا ہے ساتھ میں کتے کے مالک کو بھی مدہوش ہو کرسوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کچھ دیر بعد کتے کو اپنی نیند مکمل کرکے بس کے ظارے کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس کتے کی ویڈیو پرصارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں ۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/11/758409/amp/
اس سے قبل بھی ایک کتے کی بس کی سیٹ پر آرام کرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو مں دیکھا گیا تھا کہ ایک کتا بڑے مزے سے ایک بس کی سیٹ پر بے خبر سو رہا ہے۔
لیکن اس ویڈیومیں قابلِ غوراور دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی بھی مسافر نے اس کتے کے آرام میں خلل نہیں کیا اور اسے سیٹ سے اُٹھانے کے بجائے سونے دیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جہاں بس میں کچھ مسافر سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہیں وہیں ایک سیٹ پر کتا بھی بے خبر سو رہا ہے۔
جبکہ مسافروں سے بھری بس میں کوئی مسافر اس کی نیند خراب نہیں کرتے اور کھڑے ہو کر ہی سفر کرنے کو ترجیح دیتے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو پر صارفین اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسافروں کے اس اقدام کی بہت زیادہ تعریف بھی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News