Advertisement

لاہور کے نجی اسکول میں طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کا بدترین تشدد؛ ویڈیو وائرل

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 4 کے نجی اسکول میں نشے سے منع کرنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کی جانب سے بدترین تشدد کیا گیا۔

تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں تین لڑکیوں کو طالبہ پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مقدمہ طالبہ کے والد عمران کی مدعیت میں 19 جنوری کو درج کیا گیا۔

والد کے مطابق میری بیٹی کی کلاس فیلو جنت ملک نشے کا شوق رکھتی ہے اور میری بیٹی نے جنت کی نشہ کرنے کے دوران ویڈیو بنا کر اس کے والد کو بجھوا دی، ویڈیو بھیجنے کی پاداش میں جنت نے بہن اور ساتھیوں کے ساتھ ملکر میری بیٹی پر تشدد کیا اور ویڈیو بناتی رہیں۔

میری بیٹی پر تشدد کی ویڈیو کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل بھی کی گئی، ملزمہ جنت ملک میری بیٹی کو نشے میں ملوث کرنا چاہتی تھی اور منع پر تشدد کیا۔

جنت نے اپنی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان کو ساتھ ملا کر قاتلانہ حملہ کیا جبکہ بیٹی کی سونے کی چین بھی چرا لی اور تشدد کرتیں رہیں۔

Advertisement

واقعے میں ملوث کسی لڑکی کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version