مختلف قسم کے جوتے خواتین کی شخصیت کے بارے میں کون سا اہم راز بتاتے ہیں؟

مختلف قسم کے جوتے خواتین کی شخصیت کے بارے میں کون سا اہم راز بتاتے ہیں؟
لباس سے انسان کے مزاج کا اندازہ لگایا جاتا ہے یہ بات تو سبھی جانتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جوتے بھی کسی انسان کی شخصیت کا علم دیتے ہیں؟
اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کے مختلف قسم کے جوتے خواتین کی شخصیت کے بارے میں کون سا اہم راز بتاتے ہیں۔
ہائی ہیلز
ہائی ہیلز پسند کرنے اور اکثر انہیں پہننے والی خواتین قائدانہ صلاحیت کی حامل ہوتی ہیں اور کسی بھی مشکل صورتحال میں فوراً حالات اپنے ہاتھ میں کر کے انہیں قابو کرنے کا ہنر جانتی ہیں۔
ہائی ہیلز اعتماد کی نشانی ہیں لہٰذا انہیں پہننے والی خواتین نہایت پراعتماد اور کسی سے نہ متاثر ہونے والی ہوتی ہیں۔
فلپ فلاپ چپل
فلپ فلاپ یا جسے دو پٹی والی چپل بھی کہا جاتا ہے، بے حد آرام دہ ہوتی ہیں اور انہیں پسند کرنے اور اکثر پہننے والی خواتین بھی آرام طلب ہوتی ہیں۔
وہ زندگی میں ’جیسا چل رہا ہے چلنے دو‘ کے فلسفے پر عمل کرتی ہیں اور آنے والے کل کی فکر سے آزاد رہتی ہیں۔
جوتے
رننگ شوز یا جوتے پہننے کی عادی خواتین زندگی میں مقصدیت کی حامل ہوتی ہیں۔ یہ چیلنجز سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
پمپ شوز
پمپس پہننے والی خواتین حاکمانہ مزاج کی حامل ہوتی ہیں لیکن وہ سب کا خیال رکھتی ہیں، یہ خواتین کسی پر انحصار کرنا پسند نہیں کرتیں۔
پمپ پہنے والی خواتین کو صحت مند مقابلے بازی اور بااختیار رہنا بے حد پسند ہوتا ہے۔
فلیٹ چپل
فلیٹ یا چپٹے جوتے / چپل پہننے والی خواتین پس منظر میں رہنا پسند کرتی ہیں، یہ بہت محنتی اور ذہین ہوتی ہیں لیکن یہ لائم لائٹ میں آنا پسند نہیں کرتیں۔
یہ کسی بھی کام کو بہترین طریقے سے مکمل کرتی ہیں لیکن چاہتی ہیں کہ اس کا کریڈٹ انہیں نہ دیا جائے اور وہ سب کا موضوع گفتگو نہ بنیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

