کرن جوہر کا شاہ رخ خان کی فلم پٹھان پر تبصرہ؛ تعریفوں کے پُل باندھ دیے

کرن جوہر کا شاہ رخ خان کی فلم پٹھان پر تبصرہ؛ تعریفوں کے پُل باندھ دیے
بھارت کے معروف ہدایت کار و میزبان کرن جوہر نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
حال ہی میں مایاناز بھارتی ہدایت کار و میزبان کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم پٹھان کا پوسٹر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’ مجھے نہیں یاد کہ فلم پٹھان سے قبل میں نے کسی فلم کو اتنا انجوائے کیا۔ یہ سب سے بڑی بلاک بسٹر بلکہ میگا بلاک بسٹر فلم ہے ‘۔
یہ بھی پڑھیں: فلم “پٹھان” پر کترینہ کیف کے د لچسپ تبصرے پر دیپیکا پڈوکون کا ردعمل
انہوں نے شاہ رخ خان کی چار سال بعد فلموں میں واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کنگ کہیں نہیں گیا تھا وہ حکمرانی کے لئے صحیح وقت کا انتظار کر رہا تھا ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ بالی ووڈ ’پٹھان‘ نے لڑکوں کو بال لمبے کرنے کی ٹپ دیدی
کرن جوہر نے لکھا کہ ’ ہوسکتا ہے کہ آپ پر اور فلم پر الزامات لگائے گئے ہوں، اس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہو لیکن ایک بات واضح ہے کہ جب آپ اپنی کرنے پر آتے ہیں تو کوئی بھی آپ کے آگے کھڑا نہیں ہوسکتا۔ سب کو پٹھان مبارک ہو ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News