ائیرپورٹ: دیسی کھانے سے لطف اندوز ہونے والے ماں بیٹے کے چرچے

ائیرپورٹ: دیسی کھانے سے لطف اندوز ہونے والے ماں بیٹے کے چرچے
اکثر دورانِ پرواز ہونے والے واقعات کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں اور بیٹے ائیرپورٹ پربیٹھے ہوئے ہیں اور گھر کا دیسی کھانا ( آلو پراٹھا) بڑے لطف اندوز ہو کرکھا رہے ہیں۔
Travelling in flights have become easier for middle class but the societal pressure of buying ₹400 worth dosa and ₹100 worth water bottle is still too damn high.
My mom packed Aalu parathe for our journey to Goa and we ate them at the airport, with nimbu ka achaar. pic.twitter.com/mg2ZVyrja0
Advertisement— Madhur Singh (@ThePlacardGuy) February 13, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
ائیرپورٹ پر بیٹھ کر گھر کا کھانا کھانے کی ماں بیٹے کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے بہت برا تجربہ رہا ہے فلائٹ کے کھانوں کا ۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ بلکل ٹھیک کیا کہ گھر کا کھانا کھا لیا۔
یہ ہی نہیں ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ گڈ آئیڈیا ، یہ لوگ فلائٹ کا بد ذائقہ کھانے سے بچ گئے۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2023/01/946565/amp/
اس سے قبل فلائٹ کے کھانوں کے حوالے سے ایک پوسٹ ٹوئٹر پروائرل ہوئی تھی جسے ایک خاتون نے پوسٹ کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں فلائٹ میں دیے جانے والے کھانے میں موجود پتھر کو واضح طور پر دیکھاگیا۔
خاتون نے ایئر انڈیا فلائٹ میں سفر کیا جہاں انہیں جو کھانا دیا گیا اُس میں سے پتھر نکلا۔
خاتون نے اس پتھر کی تصویر بنائی اور اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردیا۔
خاتون کی جانب سے ٹویٹر پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں کھانے میں کافی بڑا پتھر دیکھا جا سکتا ہے ساتھ ہی پس منظر میں، سویا سبزی، پنیر، مٹر اور چاول کو ایلومینیم فوائل سرونگ پیک میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹویٹرپر پوسٹ کی گئی تصویر میں خاتون نے لکھا تھا کہ آپ کو پتھر سے پاک کھانے بنانے کے لیے وسائل اور پیسے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ساتھ ہی انہوں نے مزید لکھا کہ اس قسم کی لاپرواہی ناقابل قبول ہے۔ #airIndia۔
اواضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر فلائٹ میں اس قسم کے واقعات پیش ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News