فوڈ ولاگر عدیل چوہدری کی گلاب جامن کے دنیا بھر میں چرچے

فوڈ ولاگر عدیل چوہدری کی گلاب جامن کے دنیا بھر میں چرچے
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں فوڈ ولاگرعدیل چوہدری کی گلاب جامن کے چرچے ہو رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عدیل چوہدری پروپوسل رنگ باکس میں گالب جامن رکھے ہوئے ہیں ساتھ ہی اُنہیں اسے کھاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
عدیل چوہدری کی گلاب جامن کی وائرل ہونے والی ویدیو میں گلاب جامن کی ڈیکوریشن دیکھ کے ہی ہر ایک کا اسے کھانے کا دل چاہنے لگا۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/159294/amp/
اس سے قبل بھی عدیل چوہدری کی گلاب جامن آئس کریم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔
گلاب جامن آئس کریم کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اسے بہت پسند کیا گیا۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو متعدد لوگوں نے لائک بھی کیا ساتھ ہی تعریفی کمنٹس بھی کیے۔
یاد رہے کہ پاکستانی کھانوں کو دنیا بھر میں شہرت دلانے والے عدیل چوہدری لاہور کے جنون اور بہت اعلیٰ ریسٹورنٹ کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ اب سال 2022ء کے لاکھوں مرتبہ دیکھے جانے اور پسند کئے جانے والے پاکستانی فوڈ ولاگر بن گئے ہیں۔
پاکستان کے معروف فوڈ ولاگر عدیل چوہدری سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ اب بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی بزنس میگزین فوربز میگزین میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی بھی بن چکے ہیں۔
عدیل نے انسٹاگرام پر فوربز میں شامل ہونے کی خوشخبری فخر سے مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھی۔
یپشن میں تفصیلی نوٹ لکھا تھا کہ میں عاجزی سے اس کامیابی پر اور قابل فخر پاکستانی ہونے کے ناطے اس سال کو ختم کرنے کیلئے اللہ اور اپنے فالورز کا بے حد شکر گزار ہوں۔
انہوں نے عالمی سطح پر مقبول ترین میگزین فوربز (Forbes) کی جانب سے دیئے جانے والے پہلے پاکستانی فوڈ ولاگر کے ٹائٹل پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کھانوں کو دنیا میں بہترین تسلیم کرنے اور انہیں باعث فخر پاکستانی کے طور پر نامزد کرنے کیلئے میگزین کے بے حد مشکور ہیں۔
عدیل چوہدری نے لکھا تھا کہ ہم سرحد کے لحاظ سے تو تقسیم ہوسکتے ہیں لیکن ہم کھانوں سے متحد ہیں، اس کامیابی نے انہیں پاکستان کے مقامی کھانوں اور ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے ان کے مقصد کے اور قریب کردیا ہے۔
انہوں نے ان تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جو ان کی طرح پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عدیل موسیقی، ٹی وی، فلم اور فیشن میں عالمی سطح پر پہچان حاصل کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

