دو گلاب جامن اتنی مہنگی، قیمت نے صارفین کو حیران کر دیا

دو گلامن جامن اتنی مہنگی، قیمت نے صارفین کو حیران کر دیا
سوشل میڈیا پر اکثر ایسے ٹویٹ وائرل ہو جاتے ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔
ایک ایسا ہی ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں زوموٹو پر کھانوں کی قیمت زیادہ ہونے کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
400 rupees for 2 Gulab Jamun, 3000 rupees kg Gajar halwa, after that 80% off. Can't believe that it is that much cheap. Am I really living in 2023?#Zomato is too generous for people living in 2023#zomatobanarhapagal, #createdinflation, #jiyetojiyekaise @deepigoyal pic.twitter.com/AdvFVbhBvu
— Bhupendra (@sbnnarka) January 22, 2023
تاہم بھوپیندر نامی صارف کی جانب سے شئیرکی گئی پوسٹ کا فوراً زوموٹو فوڈ ڈیلوری نے جواب دیا۔
زوموٹو کی جانب سے بتایا گیا کہ ایسا نہیں ہے کہ 400 کی دو گلاب جامن ہے کیونکہ ساتھ میں 80 فیصد کا ڈسکاؤنٹ بھی لگا ہوا ہے جس کے بعد 2 گلاب جامن کی قیمت 80 روپے بنتی ہیں۔
اس ہی طرح گاجر کا حلوہ بھی 3000 کے بجائے 80 فیصد ڈسکاؤنٹ کے بعد 120 روپے کا بنتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پوسٹ پر جہاں زوموٹو ایپ کے حامی نظر آئے وہیں اس پر تنقید کرنے والے بھی پیچھے نہ رہے۔
ایک صارف نے جہاں کمنٹ کرتے ہوئے یہ لکھا کہ مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا ہے کہ 80 فیصد ڈسکاؤنٹ کے بعد اتنی کم قیمت رہ جاتی ہیں ساتھ ہی لکھا کہ کیا ہم واقعی 2023 میں ہی ہیں وہیں ایک صارف نے تنقیدی کمنٹ کیا کہ ہم ہی لوگ ہے جو ایسی ایپس کو لاکھوں کمانے کا موقع دیتے ہیں۔
:مزید پڑھیں
اس سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ فوڈ ڈیلیوری مین 4 گھنٹے تاخیر سے کھانا لیکر پہنچتا ہے جس پرآرڈر کرنے والے شخص ڈیلیوری مین کو دیکھ کر گانا گانا شروع کردیتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ جیسے ہی فوڈ ڈیلیوری مین کھانا لیکرپہنچتا ہے تو آرڈ کرنے والا شخص بھارتی گانا آئیے آپ کا انتظار گانے لگتا ہے۔
واضح رہے کہ ویڈیو میں آرڈ کرنے والی شخص کے ہاتھ میں ایک تھالی دیکھی جا سکتی ہے جس میں سے وہ ڈیلیوری مین کے تلگ بھی لگاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

