ساحل سمندر کی ریت ہر چیز پر چپک کیوں جاتی ہے؟ وجہ انتہائی دلچسپ

ساحل سمندر کی ریت ہر چیز پر چپک کیوں جاتی ہے؟ وجہ انتہائی دلچسپ
ساحل سمندر پر جانا تو تقریباً سبھی کو پسند ہوتا ہے اور جب وہاں سے واپس آتے ہیں تو سمندر کی ریت کسی سوغات کی طرح ساتھ ہی آتی ہے۔
لیکن سوال یہ ہے کہ آخر یہ سمندر کی ریت ہر چیز کے ساتھ چپک کیوں جاتی ہے؟ کیا آپ کو اس کا جواب معلوم ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
جواب یہ ہے کہ ریت پانی کو اپنی جانب کھینچتی ہے اور ساحل پر جب لوگ جاتے ہیں تو سورج کی روشنی کے باعث بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔
تو جب پسینے سے شرابور جسم ریت سے تعلق میں آتا ہے یا کوئی بھی گیلی چیز جیسے تولیہ اور کپڑوں سے ریت ٹکراتی ہے تو وہ چپکنے لگتی ہے۔
تو جب جسم یا اشیاء خشک ہوتی ہیں تو ریت جھڑنے لگتی ہیں اور وہاں سے سوراخوں، جسم کے ننھے حصوں جیسے انگلیوں میں پھنس جاتی ہے۔
البتہ جس طرح نمی سے ریت چپکنے لگتی ہے، اسی طرح بہت زیادہ پانی جسم پر ڈالنے سے وہ بہہ جاتی ہے کیونکہ پھر ریت چپکنے کی بجائے نیچے کی جانب حرکت کرنے لگتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

