دوست کا فون بچانے کے لیے آدمی برف کے ٹھنڈے پانی میں کود گیا

دوست کا فون بچانے کے لیے آدمی برف کے ٹھنڈے پانی میں کود گیا
یہ تو سنا ہوگا کہ سچے دوست وہی ہوتا ہے جو ہمارے مشکل وقت میں ہمارے کام آئے لیکن اس کی عملی مثال بہت کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔
حال ہی میں Reddit پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں آپ کو اس مثال کا عملی نمونہ نظر آئے گا۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص اپنے دوست کا کھویا ہوا فون ڈھونڈنے کی خاطر برف کے ٹھنڈے پانی میں جارہا ہے۔
ویڈیو میں لوگوں کے ایک گروپ کو جمے ہوئے پانی کے گرد کھڑا دکھایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کے جسم کو رسیوں سے باندھا ہوا ہے اور وہ برف پر کٹے ہوئے ایک چھوٹے سے سوراخ کے اندر دیکھنے کے لیے جھک رہا ہے۔
چند لمحوں میں وہ آدمی چھلانگ لگاتا ہے اور کچھ ہی لمحوں بعد اس کے اردگرد کھڑے دوسرے اسے باہر نکال لیتے ہیں۔
پوسٹ کئے جانے کے بعد سے یہ ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے پوسٹ کیا، “ہر ایک کا ایک ایسا وفادار دوست ہونا چاہیے۔ تاہم، ہر کوئی اس بات پر قائل نہیں تھا کہ منجمد جھیل میں ڈبکی لگانا اچھا خیال ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2023/07/732464/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2023/07/732464/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News