‘چلی آئس کریم رول’ کی وائرل ویڈیو پر صارفین کا ملا جلا ردعمل

‘چلی آئس کریم رول’ کی وائرل ویڈیو پر صارفین کا ملا جلا ردعمل
کھانے کے نت نئے امتراج جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں وہ اکثر ناکام ہی ہوتے ہیں اور ساتھ ہی صارفین کی جانب سے ان پر غصے کا اظہار کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں ایک نیا امتزاج سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا ہوا نظر آیا ہے جس میں آئس کریم کو ہری مرچوں کے ساتھ ملاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک شخص دو ہری مرچوں سے آئس کریم رول بناتا ہے۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پیج ‘سورت فوڈ بلاگر’ پر پوسٹ کی گئی ہے۔ اس میں ایک دکان پر ایک شخص کو ‘چلی رول آئس کریم’ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس کلپ میں آدمی کو چند مرچوں پر کریم ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد وہ آئس کریم رول بنانے کے مراحل کی پیروی کرتا ہے اور رولز بناتا ہے۔
اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا جس میں زیادہ تر نے اسے ناپسند کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ ویڈیو 11 اگست کو پوسٹ کی گئی تھی اور شیئر ہونے کے بعد سے یہ وائرل ہو گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2023/09/210551/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2023/09/210551/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

