Advertisement

عام انتخابات 2024، گوگل کا ڈوڈل پاکستانی جھنڈے میں تبدیل

گوگل

عام انتخابات 2024، گوگل کا ڈوڈل پاکستانی جھنڈے میں تبدیل

8 فروری 2024 پاکستان کے عام انتخابات کا دن کہ جب پاکستان کے 12.8 کروڑ ووٹرز ملک کی نئی حکومت کا انتخاب کریں گے، اس موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔

ڈوڈل میں سبز رنگ کا بیلٹ باکس اور بیلٹ پیپر دکھایا گیا ہے، جو ملک میں جاری جمہوری عمل کی علامت ہے۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان بھر میں 700,000 بیلٹ باکس کے انتظامات کیے ہیں، جن میں ووٹرز کے لیے 276,000 پولنگ بوتھ موجود ہیں جبکہ چاروں صوبوں میں نوے ہزار چھ سو پچھتر پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

ہر پولنگ بوتھ میں دو بیلٹ باکس ہیں، جو بالترتیب قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لیے مختص ہیں۔

ملک بھر میں پولنگ کا آغاز  صبح 8 بجے سے ہوا ہے جو کہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

Advertisement

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر کل پانچ ہزار ایک سو اکیس امیدوار میدان میں ہیں جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12695 امیدوار میدان میں ہیں اور ملک میں کل 128,585,760 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version