مکیش امبانی کی ’ڈان‘ بننے کی ویڈیو وائرل

مکیش امبانی کی ’ڈان‘ بننے کی ویڈیو وائرل
ارب پتی مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی نے ان کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کے لئے حال ہی میں سال کی غالباً سب سے بڑی تقریب کا اہتمام کیا جس میں بالی ووڈ سمیت دنیا بھر کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مکیش اور ان کی اہلیہ نیتا نے ایک خصوصی پرفارمنس بھی پیش کی جسے بالی ووڈ ٹچ دیا گیا ہے اور جس کی ویڈیو بھی کافی وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مکیش امبانی کو فلم ڈان سے شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کو بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس میں مکیش امبانی کو گہرے رنگ کے شیڈ پہنے اور ایک کمرے میں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ یہ ڈئیلاگ بولتے ہیں کہ “ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں، ناممکن ہے”۔
بعدازاں نیتا امبانی کی انٹری سب کے لئے حیران کن تھی جب انہیں مکیش کو دیر سے آنے پر اسے ڈانٹتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ ویڈیو شادی سے پہلے ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو دیکھائی گئی تھی جسے سب نے بہت پسند کیا جبکہ اس کے علاوہ متعدد گانوں پر ڈانس پرفارمنس بھی دیکھائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

