Advertisement

ثانیہ مرزا سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں؟

ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں؟

آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی مبینہ طور پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  کو حیدرآباد سے نامزد کرنے پرغور کر رہی ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق کانگریس پارٹی مشہور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کے خلاف آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حیدرآباد سے میدان میں اتارنے پر غور کر رہی ہے۔

کانگریس پارٹی کے قریبی ذرائع نے ثانیہ مرزا کو آئندہ انتخابات میں ممکنہ امیدوار کے طور پر نامزد کرنے میں پارٹی کی دلچسپی کا اشارہ بھی دیا ہے۔

دوسری جانب نا ثانیہ مرزا اور نا ہی کانگریس پارٹی نے باضابطہ طور پر ان کی امیدواری کی تصدیق کی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سلطان صلاح الدین اویسی نے حیدرآباد کی نشست 1984 میں آزاد امیدوار کے طور پر جیتی تھی، اور بعد میں 1989 سے 1999 تک اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار کے طور پر بھی کامیاب رہے تھے۔

Advertisement

اسد الدین نے 2004 سے میراث کو آگے بڑھایا اور سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں 14 امیدواروں کے خلاف مقابلہ کیا، اور کل ووٹوں کا 58.94٪ حاصل کرکے سیٹ جیتی۔

جہاں تک انتخابات کا تعلق ہے، سات مرحلوں میں 543 پارلیمانی حلقوں کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو شروع ہوگی اور یکم جون کو ختم ہوگی۔

دریں اثنا، تلنگانہ میں 13 مئی کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
Next Article
Exit mobile version