دولہے کی گاڑی پر چپس کے پیکٹ کی سجاوٹ نے سب کو حیران کردیا

دولہے کی گاڑی پر چپس کے پیکٹ کی سجاوٹ نے سب کو حیران کردیا
بھارت میں ہونے والی شادیاں اپنی انفرادیت کے لیے مشہور ہیں جو اکثر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیتی ہیں۔
حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانگی میں مبتلا کردیا ہے جس میں دولہے کی گاڑی کو نئے، منفرد اور انوکھے انداز میں سجایا گیا ہے۔
ویڈیو میں چپس کے پیکٹوں سے مزین سفید گاڑی کو دکھایا گیا ہے اور جیسے جیسے گاڑی آگے بڑھتی ہے، گاڑی پر مختلف ذائقوں اور برانڈز پر مشتمل چپس کے کئی پیکٹس دیکھے جا سکتے ہیں۔
ویڈیو کو 1.7 ملین سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں اور متعدد صارفین نے منٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے۔
بعض صارفین نے اس سجاوٹ کو شادی میں شرکت کرنے والے بچوں کے لئے من پسند قرار دیا ہے جبکہ بعض نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

