Advertisement

پیسہ اور شہرت اہم نہیں ہیں، ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا

پیسہ اور شہرت اہم نہیں ہیں، ثانیہ مرزا

سابق بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ پیسہ اور شہرت کسی شخص کی زندگی میں سب سے اہم چیزیں نہیں ہیں۔

سابق بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے، اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں اور اپنے شاندار اسپورٹس کیریئر سے سیکھے گئے وسیع تر زندگی کے اسباق پر بات کرنے کے لیے نمودار ہوئیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنی ترقی اور پیشہ ورانہ ٹینس سے کنارہ کشی کی وجوہات کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے زور دیا اور بتایا کہ “بہت سے لوگوں نے میرے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بارے میں پوچھا جو میرے لیے بہت اہم تھا۔”

انہوں نے مزید کہا ہے کہ، زندگی میں سب سے اہم چیزیں پیسہ، شہرت اور چیزیں نہیں ہیں۔ یہ عیش و عشرت کا حصہ ہیں۔

Advertisement

ثانیہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ زندگی میں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو سچ بولتے ہیں اور میرے خیال میں حقیقت کے ساتھ رابطے میں رہنا بہت ضروری ہے، اور یہ جاننا کہ آپ کے لیے کیا اہم ہے، کون آپ کے لیے اہم ہے اور آپ کس کے لیے اہم ہیں۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ گزشتہ 10 سالوں میں انہوں نے اپنے آپ میں کیا تبدیلی دیکھی ہے، تو ثانیہ نے کہا کہ وہ اپنی عمر اور اپنے بچے کی وجہ سے زیادہ صبر کر چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، “میرے خیال میں جب آپ ماں بن جائیں، تو آپ کے لیے صبر کرنے کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہے۔”

انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ زیادہ صبر کرنے والی ہو گئی ہے اور کچھ کرنے یا کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے بہت کچھ سوچتی ہے۔

ثانیہ کا مزید کہنا تھا کہ “میں نے اسپورٹس مین شپ سے جو تعلیم حاصل کی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ میں اسے دنیا کی کسی کتاب سے سیکھ سکتی ہوں، آپ جانتے ہیں کہ آپ کے برے اور اچھے دن آتے ہیں، آپ جیتتے ہیں اور آپ ہارتے ہیں لیکن آپ دوبارہ کوشش کرتے ہیں اور آپ اپنے سے بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ “

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
Next Article
Exit mobile version