Advertisement

امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق کملا ہیرس کا اہم بیان سامنے آگیا

امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق کملا ہیرس کا اہم بیان سامنے آگیا

امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا اہم بیان سامنے آگیا۔

 نائب صدر کملا ہیرس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر انتخابی عمل کے دوران اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم سب مل کر امریکا کے اس وعدے کے لیے لڑ رہے ہیں جس میں سب کے لیے آزادی، مواقع اور مساوات کا عہد شامل ہے۔

قبل ازیں امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر انتخابات منصفانہ ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا۔

انکا کہنا تھا کہ الیکشن میں بڑی لیڈ سے کامیابی حاصل کریں گے، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، انتخابی مہم بہت شاندار تھی، الیکشن نہ جیتا تو ہار تسلیم کروں گا۔

Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ نے سول سیکرٹ سروس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سول سیکرٹ سروس کی وجہ سے پہلے مشکلات پیش آئیں، مجھ پر مشین گنیں تانی گئیں، ایسا ساری زندگی نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ سینتالیسویں امریکی صدر کے انتخاب کے لئے تمام ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پانسہ پلٹنے والی ریاستوں پینسلوینیا اور شمالی کیرولائنا پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہے۔

پہلی ریاست میں 19 جبکہ دوسری میں 16 الیکٹورل ووٹس کا فیصلہ ہوگا، کسی بھی امیدوار کو جیت کے لئے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version