Advertisement

عالمی رہنماؤں کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

عالمی رہنماؤں کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

امریکا میں صدارتی انتخاب میں ری پبلکن امیدوار کی فتح پر نو منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ‘تاریخ کی سب سے بڑی واپسی’ پر مبارکباد دی ہے۔

نیتن یاہو نے امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی فتح کے بعد ایکس پر کہا کہ وائٹ ہاؤس میں آپ کی تاریخی واپسی امریکہ کے لیے ایک نئی شروعات، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان عظیم اتحاد کے لیے ایک مضبوط عزم کی پیشکش کرتی ہے، یہ ایک بہت بڑی فتح ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی شاندار انتخابی جیت پر مبارکباد دی۔

برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے برسوں میں برطانیہ اور امریکہ آزادی، جمہوریت اور دیگر امور میں مشترکہ اقدار کے دفاع کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر منتخب ہوگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقی انڈیانا، کینٹکی اور مغربی ورجینیا سمیت 27 ریاستوں میں میدان مارا جبکہ کملاہیرس نے 19 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی۔

امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اردن، سعودی عرب اور قطر کی اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت
امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن 22ویں روز میں داخل، بحران میں شدت
صدر ٹرمپ کی نیٹو سیکریٹری جنرل سے ملاقات، روس پر نئی پابندیوں کا اعلان
نئے مفتی اعظم ڈاکٹر صالح الفوزان کون ہیں ؟ تقرری کا شاہی فرمان جاری
اسرائیل اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو غزہ امداد لے جانے دے ،عالمی عدالت انصاف
بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر کنکریٹ میں دھنس گیا، انڈین ایئرفورس پر شدید تنقید شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version