Advertisement

شوگر اور موٹاپے میں مبتلا افراد کیلیے امریکا سے خوفناک خبر

شوگر اور موٹاپے میں مبتلا افراد کیلیے امریکا سے خوفناک خبر

شوگر، موٹاپے، ذیا بیطس اور ذہنی مرض میں مبتلا افراد کے لئے امریکا سے ایسی خبر سامنے آئی ہے، جس نے امریکا جانے کے خواہش مندوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شوگر، موٹاپے، ذیا بیطس اور ذہنی مرض میں مبتلا افراد کو اب امریکا کا ویزہ نہیں دیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کو نیا مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق امریکا میں داخلے، مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کو بیماری کی بنیاد پر ویزا جاری نا کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق ذیا بیطس، موٹاپے اور دیگر طبی مسائل کے شکار افراد کا ‘پبلک چارج’ کے تحت ویزا مسترد کیا جاسکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عمر، صحت اور ممکنہ طور پر سرکاری وسائل پر انحصار کے خدشے کی بنیاد پر ویزا مسترد کیا جاسکتا ہے جبکہ کینسر، دل کے امراض میں مبتلا افراد کو بھی امریکا کا ویزا نہیں دیا جائے گا۔

Advertisement

پبلک چارج رُول کے تحت ٹرمپ انتظامیہ کو یہ خدشہ ہے کہ ایسے لوگ یہاں آکر امریکی حکومت پر بوجھ بنیں گےکیونکہ ان کا علاج بہت مہنگا ہوتا ہےلیکن اگر بیماری میں مبتلا افراد یہ ثابت کرسکیں کہ وہ اپنی بیماری کے اخراجات خود اٹھاسکتے ہیں تو انہوں ویزا دینے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں 10 کروڑ سے زائد افراد موٹاپے اور 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد ذیا بیطس کا شکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی تاریخی کا سب سے طویل حکومتی شٹ ڈاؤن ختم
افغان طالبان حکومت کا بڑا فیصلہ، پاکستان سے تجارت ختم کرنے کا حکم
غزہ میں نسل کشی جاری، اسرائیل نے بچوں کی ویکسین سرینجز روک لیں، یونیسیف
ترکیہ کا کارگو سی 130 طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
امریکی سینیٹ نے حکومت کا شٹ ڈاؤن ختم کرنے کا بل منظور کر لیا
قدرتی آفات سے 2024 میں 4 کروڑ 50 لاکھ افراد بے گھر، اقوام متحدہ کی تشویشناک رپورٹ سامنے آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version