Advertisement

ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنےکاامکان

پنجاب

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم ضلع کرم میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے

تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ پیرکےروزپنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں کہیں کہیں صبح اور رات کے وقت دھند پڑنےکاامکان ہے۔

اسلام آباد میں آج صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا موسم آج جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بارش نہیں ہوگی۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور اور بہاولپور میں چند مقامات پر صبح اور رات کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Advertisement

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ ضلع کرم میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم چند بالائی علاقوں میں دھند پڑسکتی ہے۔ بلوچستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم کوئٹہ اور مکران ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version