Advertisement

کراچی میں سردی کی لہر برقرار

کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے،محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر میں  آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج صبح کے وقت درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سائبرین ہواؤں کی رفتار کم ہونے پر صبح اور شام کے وقت سردی بڑھ گئی، شہر  میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہےجبکہ 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج موسم دن میں خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقوں میں ایک بار پھر دھند پڑنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، شدید دھند پڑنےکےباعث موٹروے کو بھی کچھ مقامات پرٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

Advertisement

لاہور سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند پڑنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے،شدید دھند کے باعث ملتان سے خانیوال موٹروے اور موٹروے ایم 5 جلال پورپیر والاسےملتان تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پرٹھوکر، مانگا منڈی، پھول نگر، جمبر، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک ، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند ہے جس کے باعث قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30 میٹر تک ہوگئی ہے۔

موٹروےپولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران فوگ لائٹس کے استعمال اور غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version