رینالہ خورد اور گردو نواح میں بارش، فصلوں کو نقصان

مانسہرہ اور گردونواح میں گزشتہ رات موسلادھار بارش اور ژالہ بار سے وادی پکھل اور ملحقہ علاقوں میں سبزیاں. گندم اور تمباکو کی فصل تباہ ہو گئی کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
مانسہرہ اور گردونواح میں گزشتہ رات تندو تیز باد باران کے ساتھ شدید ژالہ باری سے ہزاروں کنالز رقبہ پر کاشت تیار سبزیوں گندم اور تمباکو کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔
بھاری بھر کم اخراجات اور سخت محنت کے بعد تیار نقعداور قیمتی سبزیاں ٹماٹر گھوبی ساگ سمیت دیگر سبزیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ گندم کی تیار فصل تباہ ہو گئی۔
جس سے غریب کاشتکاروں کو کڑوڑوں روپے کا نقصان ہو گیا، اجارے پر لی گئ زمینوں پر کاشت کی سبزیوں کی فصل کو دوسری بار سے ژالہ باری سے زمینداروں کو شدید مالی نقصان ہوگیا جس سے ان غریبوں کی کمر ٹوٹ گئی۔
پہلے سے کرونا سے متاثرہ کاشتکار اپنی موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے فصلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے کاشتکاروں نے علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر مالی امداد کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News