موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

پنجاب میں موسلادھاربارش نےموسم خوشگواربنادیا جبکہ محکمہ موسمیات نےکل مغربی ہوائیں داخل ہونے کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو کراچی میں بھی رم جھم کا امکان ظاہر کردیا۔
پنجاب میں موسلادھار بارش سےگرمی کازورٹوٹ گیا، بورےوالا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شجاع آباد میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کرگئے جبکہ بارش نے پاکپتن، کمالیہ، شورکوٹ اور پیرمحل میں ژالہ نے گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں بھی میگھا برسے گی سکھر، دادو اور موہنجوڈاڑو میں بھی ہلکی بونداباندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نےکل بارش کانیاسسٹم داخل ہونے کی نوید سنادی ہے جبکہ چیف میٹرولوجسٹ نے بدھ اور جمعرات کوکراچی میں بھی رم جھم کا امکان ظاہرکردیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہ صیام میں ابر رحمت برسنے کی پیش گوئی کردی گئی تھی۔
کراچی میں 13 مئی کی رات سے شہر میں بارش کا امکان ہے، درمیانے درجے کی بارش یا بوندا باندی کا سلسلہ 14مئی تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 تا 16 مئی ملک میں براستہ ایران کےدو مغربی سسٹم داخل ہونگے ، مغربی سسٹم کے زیراثر بلوچستان اور بالائی سندھ میں بارش کے امکانات ہیں۔
سکھر ،لاڑکانہ ،نواب شاہ ،جیکب آباد اور گوادر میں بھی بادل برسیں گے، نچلی سطح کے بادلوں کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے، درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے رواں ماہ ہیٹ ویو کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News